بنٹوال 15؍اپریل (ایس او نیوز)بنٹوال تعلقہ کے ایرا گاوں میں منگنی کی تقریب کے دوران مہمانوں کو فراہم کرنے کے لئے شراب رکھنے پر محکمہ پولیس کے افسران نے چھاپہ مارکرانتخابی ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کا معاملہ درج کرتے ہوئے نہ صرف شراب ضبط کرلی بلکہ گھر کے مالک کو بھی گرفتار کرکے جیل میں بھیج دیا۔
بتایاجاتا ہے کہ اسٹیون ڈی سلوا کے گھر میں اس کے بھتیجی کی منگنی تھی۔ صبح ہی سے مہمان ان کے گھر پر جمع ہونے لگے تھے۔لیکن صبح 9.30بجے قریب چکمگلورو سے تعلق رکھنے والے محکمہ آبکاری کے افسران نے ان کے گھر پر چھاپہ مارااور تلاشی لینے پر وہاں 16لیٹر شراب اور بیئر کی بوتلیں موجود پائی گئیں۔ جبکہ انتخابی ضابطۂ اخلاق کے قوانین میں نجی استعمال کے لئے بھی صرف 2لیٹر تک شراب اپنے پاس رکھنے کی اجازت ہوتی ہے۔لہٰذا افسران نے ضابطۂ اخلاق کو سختی کے ساتھ لاگو کرنے کے نام پر گھر کے مالک کو گرفتار کرلیا۔
اس موقع پر گھر میں موجود مہمانوں اور گاؤں والوں نے افسران کو سمجھانے کی پوری کوشش کی کہ یہ ایک خوشی اور مقامی رسم ورواج سے جڑا ہوا معاملہ ہے ۔ اس کے علاوہ انتخابی ضابطۂ اخلاق کی ان شرائط سے عوام آگاہ بھی نہیں ہیں، اس لئے درگزر سے کام لیا جائے۔ مگر ایکسائز افسران نے ایک نہ سنی اور ملزم کو عدالت میں پیش کردیا جہاں اس کی ضمانت کی عرضی بھی مسترد ہوگئی اور اسے عدالتی حراست میں منگلورو کے سنٹرل جیل بھیج دیا گیا۔